• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے ایران کیساتھ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور مثبت قرار دے دیا


امریکی حکام نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا تیسرا دور مثبت اور تعمیری قرار دے دیا۔

امریکا ایران جوہری مذاکرت کا تیسرا دور عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہوا، اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ معاہدے تک پہنچنے میں مزید پیش رفت ہوئی، بہت جلد اگلی ملاقات یورپ میں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق معاہدے تک پہنچنے میں مزید پیش رفت ہوئی، بہت کچھ ہونا باقی ہے، اگلی ملاقات یورپ میں ہونے پر اتفاق ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کی رفتار اور طریقہ کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین سنجیدہ اور پُرعزم ہیں، مزید تفصیلی اور تکنیکی بات چیت میں داخل ہوگئے ہیں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بین الاقومی جوہری توانائی ایجنسی ماہرین بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

عمانی وزیر خارجہ کے مطابق تیسرے دور میں بنیادی اصولوں، اہداف اور تکنیکی خدشات پر تبادلہ خیال ہوا، اگلی ملاقات آئندہ ہفتے کو متوقع ہے۔

 آج ہونے والے  مسقط میں ماہرین کی سطح پر ملاقات میں ممکنہ جوہری معاہدے کے فریم ورک پر بھی بات ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید