کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان روپ اسکیپنگ فیڈریشن کے وائس پریزیڈنٹ محمد سلیم کے بڑے بھائی سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ عابد پرویز کے انتقال پروفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ، پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی آصف موسیٰ ، چیئرمین بلدیہ ٹاؤن عبد الکریم اسکانی، رکن صوبائی اسمبلی فہیم پٹنی، احمد علی راجپوت ، نوشاد احمد خان ، ڈاکٹر عارف حفیظ ، مقبول آرائیں، عظمت پاشا، شارق صدیقی ، سید سخاوت علی ،ڈاکٹر عبد الکریم مغل، عارف وحید ، عبدالرافع خان اور دیگر سیاسی ،سماجی، مذہبی اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نےاظہارتعزیت کرتے ہوئےدعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔