لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی پولیس نےجمعہ کو لندن میں یہودی برادری سے منسلک مقامات اور افراد کی جاسوسی کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایک ایرانی اور تین برطانوی نژاد ایرانیوں پر شبہ ہے کہ وہ ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد کر رہے تھے۔میڈیا سے گفتگو میں لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے انسداد دہشت گردی کے شعبے کی سربراہ ہیلن فلینیگن نے کہا کہ یہ گرفتاریاں’’طویل عرصے سے جاری تحقیقات‘‘ کا حصہ ہیں۔