ریاض (شاہد نعیم)سعودی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق اس نے دار الحکومت ریاض کے مشرقی علاقے میں 3 ڈرونز کو فضا میں ہی روک لیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نےجمعے کے روز ایکس پر ریاض کے مشرقی علاقے میں 3ڈرونز کا راستہ روک کر انہیں تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے"۔اس سے قبل سعودی وزارت دفاع نے جمعہ ہی کے روز ریاض کے ضلع الخرج کی طرف داغے گئے چار ایرانی میزائلوں اور ایک ڈرون کو روک کر تباہ کیا تھا۔