واشنگٹن (جنگ نیوز) وائٹ ہائوس میں ٹرمپ کیلئے دعائیہ تقریب، ایران جنگ کو مذہبی رنگ دینے کے الزامات، امریکی فوج میں جنگ کو مذہبی رنگ دینے کی شکایات ،مبینہ بیان میں کہا گیا ٹرمپ کو خاص مذہبی مقصد کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ اوول آفس میں صدر کیلئے خصوصی دعا، معروف مسیحی پادریوں سمیت شرکا نے رہنمائی، حکمت اور حفاظت کی دعائیں کیں۔ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد اوول آفس میں منعقد دعائیہ تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ وائٹ ہاس کے اوول آفس میں منعقدہ تقریب میں صدر ٹرمپ کے ارد گرد کھڑے افراد ان پر ہاتھ رکھ کر دعا کرتے نظر آرہے ہیں۔ اجلاس میں معروف ایوینجلیک پادری رابرٹ جیفریس، سیموئل روڈریگز اور ڈیوڈ بارٹن بھی شریک تھے۔