• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کا آخری روز، اب تک ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو ویکسین کے قطرے پلائے گئے

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

دوسری قومی انسداد پولیو مہم کے پہلے پانچ روز میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ 

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق آج انسداد پولیو مہم کا آخری دن تھا، پنجاب اور سندھ میں 97، خیبر پختونخوا میں 99 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔ 

اسلام آباد سے این ای او سی کے مطابق بلوچستان میں 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔ 

این ای او سی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد 99، آزاد کشمیر 100 اور گلگت بلتستان میں 99 فیصد ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے۔ 

این ای او سی کے مطابق آخری 2 روز میں مزید 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید