میں نے اپنے سابق باس کو بہت تنگ کیا۔
وہ ہمارے محکمے سے ریٹائر ہوچکے تھے۔
پنشن پھنسی ہوئی تھی۔
مجھے ان کا بات بات پر ڈانٹنا یاد تھا۔
میں نے ان کی فائل دبالی۔
کئی ہفتے چکر لگوائے۔
آخر ان کے بڑھاپے پر ترس آگیا۔
فائل مکمل کرکے آگے بڑھادی۔
جس دن ان کا کام ہوگیا، وہ میرے پاس آئے۔
یاد ہے میں نے کہا تھا، تم میں اسٹیمنا کی کمی ہے، وہ مسکرائے۔
میں نے حیران ہوکر انھیں دیکھا۔
انھوں نے کہا،
تم ایک ماہ میں تھک گئے۔
میں اپنے سینئرز کو چھ چھ ماہ چکر لگواتا تھا۔