• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص مختلف اضلاع کو ملانے والی سڑکیں خود رو جھاڑیوں سے ڈھک گئیں

میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص شہرکو مختلف اضلاع اور  اندرون ضلع کےشہروں سے اور قصبات سے ملانے والی شاہراہیںاور رابطہ سڑکیںدآور خودرو جھاڑیوں ڈ ھک گئیں ہیں،جو ایک جانب جرائم پیشہ عناصر کے لئے محفوظ پناہ گاہ  اور دوسری جانب ٹریفک کے لئے شدید خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ شہر کو حیدر آباد، ٹنڈوالہیار،تھرپارکر،عمرکوٹ،اور سانگھڑ اضلاع سے ملانے والی  مرکزی شاہراہوں کے علاوہ ضلع کے مختلف شہروں اور قصبات کو ملانے والی رابطہ سڑکوں پر ہائی وے حکام اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث دونوں اطراف کئی کئی فٹ بلند قدآور جھاڑیاں جنگل کا سماں پیش کر رہی ہیں،اور بعض علاقوں میں کئی کئی میل تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ان شاہراہوں پر 24گھنٹے چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت رہتی ہے اور قد آور جھاڑیوں کی وجہ سے ڈرائیوروںکوشدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جس کے باعث آئے دن حادثات بھی رونماء ہوتے رہتے ہیں ،گھنی جھاڑیاں جرائم پیشہ افراد کے لئے بھی محفوظ پناہ گا ہیں بنی ہوئی ہیں اور آئے دن ان راستوں پر ڈکیتی،رہزنی اور دیگر جرائم کی وارداتیں ہوتی  رہتی ہیں ، معلوم ہواکہ سڑکوں کے دونوں اطراف صفائی اور خودرو جھاڑیوں کی مسلسل کٹائی کےلئے ہائی وے اور دیگراداروں میں بڑی تعداد میں ملازمین بھرتی ہیں جو امداد باہمی اورسیاسی اثر ورسوخ کی بنیاد پر گھر  بیٹھے لاکھوں روپےتنخوائیں وصول کر رہے ہیں۔ اور افسران نے بھی اس سے لاتعلقی اختیار کی ہوئی ہے۔
تازہ ترین