• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی کے کوٹہ میں کمی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی فراہمی کے کوٹہ میں کمی کردی گئی ہے 132 کے وی پولان ، جیونی ٹرانسمیشن لائن سے 20 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے اس ٹرانسمیشن لائن سے جیونی ، گوادر ڈور ، گوادر انڈسٹریل ، ڈیپ سی پورٹ ، نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ ، پسنی اورماڑہ گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔ 132 کے وی پیشن ، مند ٹرانسمشین لائن سے صرف 7 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید