• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشکی: ٹرک میں آگ لگنے کا واقعہ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ


گزشتہ روز نوشکی کے قریب ٹرک میں آگ لگنے کے واقعے میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

اسپتال انتظامیہ کے مطابق  تیل کے ٹینکر میں ہونے والے دھماکے کے زخمیوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے، ان 10 زخمیوں کے 80 فیصد جسم جھلس گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 20 زخمیوں کو کوئٹہ سے کراچی لا کر نجی اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا، یہ تمام زخمی نوشکی کے رہائشی ہیں۔

دوسری جانب دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی تدفین کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید