سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کو چانسلر یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نواز دیا گیا۔
جسٹس عائشہ ملک کو 28 اپریل 2025ء کو قانون کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف اور سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بننے پر اعزازی ڈگری دی گئی۔
تقریب میں یونیورسٹی آف لندن کی وائس چانسلر وینڈی تھامسن نے بھی شرکت کی۔
جسٹس عائشہ ملک نے 28 سال سے زائد عرصے تک قانون کے شعبے میں کام کیا۔
واضح رہے کہ جسٹس عائشہ ملک 2031ء تک سپریم کورٹ میں فرائض سر انجام دیں گی، اس دوران وہ ممکنہ طور پر پہلی خاتون چیف جسٹس پاکستان بننے کا اعزاز بھی حاصل کر سکتی ہیں۔
جسٹس عائشہ ملک 27 مارچ 2012ء کو بطور جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں، لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ ملک نے تقریباً 10 سال فرائض سر انجام دیے۔