• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل اور کترینہ کیف کے فلیٹ کا کرایہ کتنا ہے؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

وکی کوشل اور کترینہ کیف کے جُوہو اپارٹمنٹ کا کرایہ کتنا ہے؟ یہ جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ 

بالی ووڈ کے اسٹار جوڑے وکی کوشل اور کترینہ کیف نے ممبئی کے مشہور ساحلی علاقے جُوہو میں اپنے پُرتعیش اپارٹمنٹ کی لیز ری نیو کروالی ہے۔ 

تازہ ترین معلومات کے مطابق اس 3 سالہ معاہدے کے تحت وکی کوشل ہر ماہ 17 لاکھ روپے سے زائد کرایہ ادا کریں گے، جو 3 سالوں میں کل 6.2 کروڑ بھارتی روپے تک جا پہنچے گا۔

یہ اپارٹمنٹ جُوہو کے معروف رہائشی پروجیکٹ راج محل میں واقع ہے، فلیٹ 2781 اسکوائر فٹ (258.48 مربع میٹر) پر مشتمل ہے، جس میں 3 کار پارکنگ کی جگہ بھی شامل ہے۔

جُوہو وہی علاقہ ہے جہاں کئی اور فلمی ستارے جیسے ورون دھون، جھانوی کپور اور شکتی کپور بھی مقیم ہیں۔

اس جوڑے کی رہائش گاہ ناصرف پُرتعیش ہے بلکہ ان کی ذاتی زندگی کی جھلک بھی پیش کرتی ہے، یہ اپارٹمنٹ ان کے ذوق اور اسٹائل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید