• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: چلتی وین میں آگ لگ گئی، 4 افراد جاں بحق

 
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان میں چلتی وین میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں سوار 4 افراد جھلس کر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ مظفرآباد پل کے قریب پیش آیا، جہاں کوٹ ادو سے ملتان ایئرپورٹ جانے والی وین میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

آگ اتنی شدید تھی کہ وین میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور شدید جھلسنے والے 2 افراد کو نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید