• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں سوزوکی ہائی روف میں آگ لگنے سے ڈرائیور جھلس گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں سوزوکی ہائی روف میں آگ لگنے سے ڈرائیور جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدودکورنگی نمبر 6میں چلتی ہوئی سوزوکی ہائی روف میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص جھلس کر زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،زخمی کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے جبکہ ہائی روف مکمل طورپر جل گئی ، پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر گاڑی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم مزید جانچ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین