• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس اسلامی تشخص کے محافظ اور مضبوط قلعے ہیں‘ جمعیت

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا عبدالرحمٰن رفیق نے کہا ہے کہ دینی مدارس ملک میں اسلامی تشخص کے محافظ اور دین حق کی اشاعت کے مضبوط قلعے ہیں، علماء کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد نے ہمیشہ مغربی قوتوں کی مذموم سازشوں کا مردانہ وار مقابلہ کیا اور اسلام کے چراغ کو روشن رکھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ عربیہ انوار صحابہ اسپنی روڈ میں دستارِ فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج نوجوان نسل کو علماء اور مدارس سے دور کرنے کے لئے خوشنما نعروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا سہارا لیا جا رہا ہے تاکہ نوجوانوں کو دین سے بیگانہ اور علماء و دیندار طبقے سے بدظن کیا جا سکے۔انہوں نے علماء پر زور دیا کہ وہ کنارہ کشی ترک کر کے میدان عمل میں آئیں اور دینی قوتوں کے دست و بازو بنیں۔
کوئٹہ سے مزید