• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

​امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن اور تجارتی پالیسیوں کے باعث  2025ء میں امریکا کی سیاحت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 برطانوی اخبار کے مطابق مارچ میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 11.6 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ مغربی یورپ سے آنے والوں کی تعداد میں 17.2 فیصد کمی دیکھی گئی۔

کینیڈا سے زمینی سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں 32 فیصد کمی آئی ہے۔

سیاحت سے متعلق تحقیقاتی گروپ کہنا ہے کہ ان پالیسیوں کے نتیجے میں امریکا کو 10 ارب ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے۔

 نیویارک اور لاس اینجلس جیسے بڑے شہروں میں ہوٹلز کی بکنگ میں 20 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سیاحوں کی کمی کی وجہ ممکنہ طور پر قوم پرستی ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے سیاحوں کا بہترین خیال رکھتے ہیں اور امریکا دنیا کا سیاحت کا دارالحکومت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید