صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں واقع راوی روڈ پر دکان میں سلینڈر پھٹنے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، سلینڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 3 منزلہ گھر کے نچلے حصے میں سلینڈرز کی دکان تھی، حادثہ ایل پی جی سلینڈر کی دکان پر پیش آیا، سلینڈرز پھٹنے سے قریبی دکانیں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔