ماہر آبی امور ڈاکٹر منور صابر نے کہا ہے کہ بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ جغرافیہ کے سربراہ و آبی امور کے ماہر ڈاکٹر منور صابر نے بتایا ہے کہ ہمارا پانی روکنے اور نئے ڈیمز بنانے کے لیے بھارت کو 10سال چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صوبوں کی سیاست کے بجائے قومی سوچ کا دھارا بلند کرنا ہوگا۔
ڈاکٹر منور صابر نے بتایا ہے کہ ہم دنیا میں پانی ضائع کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہیں۔