• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کیلئے ایک سنگین خطرہ ہے: پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کےلیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ  ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے اعلامیے میں یہ بھی کہا کہ اس نازک وقت بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنا محض ناانصافی نہیں ملک و قوم سے دشمنی ہے، تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔

قومی خبریں سے مزید