بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سفاک باپ نے دوسری بیوی کوخوش کرنے کیلئے اپنے 3معصوم بچوں کوزہریلی دوائی پلاکر قتل کردیا، پولیس نے قاتل باپ کوگرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ساہیوال کارہائشی فاروق قائداعظم کالونی بہاولپور میں کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھا اورایک گتہ فیکٹر ی میں ملازمت کرتاتھا جس کے تین بچے 9سالہ عدیل،6سالہ زہرا اور4سالہ زنیرہ تھے جبکہ اس کی پہلی بیوی فوت ہوچکی تھی، فاروق کی دوسری بیوی بچوں کی وجہ سے آئے روز شوہر سے لڑتی تھی اوردوروز قبل بچوں کی وجہ سے لڑ جھگڑ کر میکے چلی گئی، سنگدل فاروق نے اپنی بیوی کرراضی کرنے کیلئے گزشتہ روز اپنے تینوں معصوم بچوں کوبہلاپھسلاکر زرعی زہریلی دوائی زبردستی پلادی جس سے تینوں بچوں کی حالت خراب ہوگئی بعد میں تینوں بچے کے گلے گھونٹ کر ان کوقتل کردیا اورخودبھی تھوڑی سے مقدار دوائی کی پی لی، ڈی ایس پی صدر راؤ جمشید نے جنگ کوبتایاکہ ملزم فاروق نے صرف دوائی پینے کابہانہ بنایاتھا اس کی حالت بالکل ٹھیک ہے اوراس کوگرفتار کرکے بچوں کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ سفاک باپ