بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)متحدہ محاذ بحالی صوبہ بہاولپور کے قائد محمد علی درانی سابق سینیٹر و وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ خطہ بہاولپور پسماندگی اور لوگ بدحالی کا شکار ہیں۔حکومتوں کی عدم توجہی کے پیش نظر لوگ مسائل کے جہنم میں جل رہے ہیں۔اس خطہ سے ملکی معیشت کا کثیر حصہ شامل ہوتا ہے مگر فنڈز کی عدم دستیابی اور خاص طور پر سرکاری ملازمتوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے تعلیم یافتہ نو جوان نسل در بدر ہو چکی ہے،بے روزگاری کے باعث نویت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔محمد علی درانی نے کہا یہ زرعی خطہ ہے مگر نہری پانی کی قلت کی وجہ سے زمینیں بنجر پڑی ہیں،اُنہوں نے کہا حکومت اس خطہ کیلئے نہری پانی کی فراہمی کیلئے سنجیدگی سے عمل کرے تو لوگ کافی حد تک خوشحال ہو سکتے ہیں اور ملکی معیشت بھی مستحکم ہو سکتی ہے۔اُنہوں نے کہا اس خطہ کی خوشحالی بہاولپور صوبہ کی بحالی میں مضمر ہے۔انشاء اللہ صوبہ بحال کراکے لوگوں کو حقیقی خوشی دینگے۔