بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان سٹینوگرافرز ایسوسی ایشن کا اجلاس گزشتہ روز ضلع کونسل ہا ل میں ہوا، شیخ محمد اکبرناصرنے اغراض و مقاصد اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیل بتائی، اجلاس میں بہادر حسین خان نے خصوصی شرکت کی اور انہوں نے شیخ محمد اکبرناصر سربراہی میں بہاولپور کی ضلعی باڈی تشکیل دی،جس کے مطابق محمداشفاق صدر، ناصرنائب صدر،ساجد محمود ڈپٹی جنرل سیکر ٹری،آفتاب حسین جنرل سیکر ٹری،شمشیر حیدرفنانس سیکر ٹری،محمدناصرپریس سیکر ٹری شامل ہیں،صوبائی صد بہادر حسین خان اور ڈویژنل صدر شیخ محمد اکبر ناصر نےبتایا کہ اپ گریڈیشن کاکیس چیف سیکرٹری پنجاب کے پاس ہے،بہت جلد سٹینو گرافرکو -14سے -16 اور سینئر سکیل سٹینو گرافرکو16سے17واں سکیل مل جائیگا،منتخب عہدیدران نے اس بات کا عز م کیا کہ سٹینوگرافرزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے ۔