• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل

لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی الزام تراشیاں صرف جھوٹ پر مبنی ہیں کوئی ثبوت نہیں، کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے۔

پاکستان ہائی کمشنر نے کہا کہ بھارت سلامتی کونسل میں کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے سے انکاری ہے، کشمیر پر فیصلہ عوام کی رائے سے ہی ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید