• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرک نذر آتش کرنے کا کیس، آفاق احمد کیخلاف مقدمے کا چالان عدالت میں پیش

آفاق احمد— فائل فوٹو
آفاق احمد— فائل فوٹو

مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف مقدمے کا چالان پولیس نے عدالت میں پیش کردیا۔

کرچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں آفاق احمد و دیگر کے خلاف لانڈھی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے آفاق احمد و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مئی کو طلب کرلیا۔

پولیس کے جمع کرائے گئے چلان میں مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد سمیت 12 ملزمان نامزد ہیں۔

پولیس چلان کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اُکسایا، ان کی ایماء پر ٹرک نذر آتش کیا گیا، ٹرک سے چینی کی بوریاں بھی چوری کی گئیں۔

پولیس چالان کے مطابق گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ٹرک جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ آفاق احمد و دیگر ملزمان مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں۔

قومی خبریں سے مزید