• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ، پیپلز پارٹی اور ٹینکرز مافیا ایک ہیں نوراکشتی سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چئیر مین آفاق احمد نے کہاہے کہ متحدہ، پیپلز پارٹی اور ٹینکرز مافیاایک ہیں، نورا کشتی سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا،12اپریل کو کراچی کے عوام اتحاد کا مظاہر ہ کرینگے، بدھ کو بھی آفاق ہاوس پر مختلف برادریوں اور تاجر برادری کے وفودکی آمدکا سلسلہ جاری رہا جنہوں نے 12اپریل کو ناانصافیوں کے خلاف اتحادکے مظاہرے میں شریک ہونے کا یقین دلایا، بدھ کومختلف وفود کے ساتھ سواتی برادری کے بزرگوں کے وفدنے برادری کے بزرگ خالدخان سواتی کی قیادت میں آفاق احمد سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کی بد عنوانیوں پر اپنی ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے 12اپریل کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا،آفاق احمد نے وفودسے بات کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ، پیپلز پارٹی کراچی میں ٹینکر اور قبضہ مافیا سمیت تمام مافیازکی سرپرستی کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید