• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثابت ہوگیا ٹینکر مافیا حکومتی اداروں سے زیادہ طاقتور ہے، آفاق احمد

کراچی(نیوز ڈیسک)مہاجر قومی موومنٹ کےچیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ کمیشنر کراچی کے جانب سے تمام ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں شہر کی شاہراہوں پر 2ماہ کیلئے پابندی کافیصلہ احسن اقدام تھا ،لیکن مئیر کراچی نے بنیادی ضروریات کے نام پر ہیوی ٹریفک/ واٹر ٹینکر اورمکسرمشینری کو چلانے کی اجازت دےکر انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،جس کے سبب حادثات ہورہے ہیں،چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ کی واٹر ٹینکر حادثے میں جاں بحق خاتون کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی ، انہوں نے کہا کہ کورنگی کراسنگ پر واٹر ٹینکر نے خاتون کو بے دردی سے کچل کر ثابت کردیا ہے کہ ٹینکر مافیا حکومتی اداروں سے زیادہ طاقتور اور بااختیار ہے۔آفاق احمد نے مزید کہا کہ مجموعی حادثات میں 65فیصد سے زائد واٹر ٹینکر سے ہوئے، جبکہ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اگر واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی کی فراہمی اتنی ہی ناگزیر ہے تو ہیوی واٹرٹینکر کی بجائے لائٹ وہیکل ( مزداٹرک 6ویلر)کے زریعے پانی ترسیل کی جائے۔

اہم خبریں سے مزید