• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جان ومال کی حفاظت کیلئے فوج کی خدمات حاصل کی جائیں، آفاق احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئر مین آفاق احمد نے احتجاج کے نام پر لوٹ مار اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دریا ئے سندھ کے پانی پر نئی نہروں کے قیام کی مہاجر قومی موومنٹ نے بھی مخالفت کی ہے،سندھ کےشہری عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کی جائیں، ہر شہری کو ناانصافی کے خلاف اپنے مطالبات منوانے کیلئے پر امن احتجاج کا حق ہے،لیکن کسی کو بھی شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں چاہیے، لنک روڈسے لیکراسکیم 33اور گلستان جوہرتک عوام سے لوٹ مارکی جاتی رہی،گاڑیوں سمیت شہریوں کی املاک کو نذرآتش کیاجاتا رہا ہے اور پولیس دہشت گردی روکنے اور دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کے بجائے تماماشائی بنی رہی۔ آفاق احمد نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ اگر دہشت گردوں سے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی نہ بنایا تو صوبے میں لسانی مسئلہ کھڑا نہ ہوجائے،میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہو کہ سندھ کی شہر ی عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کی جائیں۔آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر عوام پانی کے مسئلے پر سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں انہی کی املاک کو لوٹنا اور نذرآتش کرنا آپس کی بھائی چارگی اور اتحادکو تبادکردیگا، اس لئے قوم پرست تنظیموں کے قائدین کو بھی آج کراچی میں ہونے والی دہشت گردی اور لوٹ مار کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے اور سندھ کے شہری عوام کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے والے افرادکو اپنی تنظیموں سے بے دخل کرنا چاہیے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ہم نے حالات پر نظر رکھی ہوئی ہے ہم شہری عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
اہم خبریں سے مزید