کراچی کی مویشی منڈی انتظامیہ نے منڈی آنے والی فیملیز کو سہولت پہنچانے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔
نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کی فوڈ اسٹریٹ میں صرف فیملیز جا سکیں گی، فیملیز بلا خوف و خطر نادرن بائی پاس مویشی منڈی آئیں۔
مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پورے مہینے کا کار کا پاس3200، موٹر سائیکل کا 1500 روپے کا ہو گا۔
انتظامیہ کے مطابق مارشلنگ ایریا سے بڑے جانور کی انٹری فیس 4 ہزار روپے ہو گی۔
مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی جانور روزانہ 30 لیٹر پانی فری دیا جا رہا ہے۔