گجرات (نمائندہ جنگ) کنویں کی صفائی کرتے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے، صدر گجرات کے گاؤں گجر پورہ میں 5 مزدور کنویں کی صفائی کرنے کیلئے داخل ہوئے، 2 مزدور 23 سالہ محمد علی اور 13 سالہ محسن تعفن اور گیس کی وجہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 مزدور صحیح سلامت کنویں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے نعشیں کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔