• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 2 کشتیاں الٹ گئیں، 3 افراد ہلاک، 20 لاپتہ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

چین کے شہر کیانگژی کے قریب دریائے وو میں اتوار کو 2 کشتیاں بارش اور تیز ہواؤں کے باعث الٹ کر ڈوب گئیں جس کے  نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

بیجنگ سے چینی میڈیا کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے گوئژو میں اتوار کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 2 کشتیوں میں لگ بھگ 70 افراد سوار تھے۔

یہ افراد چین کے سب سے لمبے دریا یانگژی کے معاون دریائے وو میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث کشتیاں الٹ گئیں اور 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 چینی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد امدادی اداروں نے 50 افراد کو ریسکیو کر لیا جبکہ 20 افراد اب تک لاپتہ ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید