یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گوریان انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ کے بعد برطانوی ایئر لائن (برٹش ایئر ویز) اور امریکی ایئر لائنز نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتِ حال کے تناظر میں تل ابیب آنے جانے والی تمام پروازیں7 مئی تک معطل رہیں گی۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل جرمن ایئر لائن نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق یمن سےحوثی اکثریتی تنظیم انصار اللّٰہ نے آج اسرائیل کے سب سے مصروف بین گوریان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا۔
دریں اثناء اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ہوائی اڈے پر راکٹ حملہ کے بعد خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی ایئر لائنز نے بھی تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔