• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ 9 مئی کیس: فیروزآباد تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف فیروزآباد تھانے میں درج مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ 

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اس دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل، خرم شیر زمان، عالمگیر خان سمیت 32 ملزمان پیش ہوئے۔

کراچی کے فیروز آباد تھانے میں درج مقدمے میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

قومی خبریں سے مزید