چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے پیغام بھیجا ہے کہ وہ ایشو ٹو ایشو ساتھ چلیں گے۔
یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورت ِحال میں حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے، ادھر نریندر مودی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے پاس گئے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری آواز کو بلیک آؤٹ کیا جائے گا تو پھر ہم کہاں کھڑے ہیں؟ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان ہم نے رمضان میں کیا تھا۔
بیرسٹرگوہر نے یہ بھی کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگ کے مترادف ہے، پاکستان کے معاملے پر ہم سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں۔