• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کل کے اجلاس میں شہباز شریف کا ایسا استقبال کرینگے کہ وہ یاد رکھیں گے: عمر ایوب

—فائل فوٹوز
—فائل فوٹوز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ کل کے اجلاس میں ہم شہباز شریف کا ایسا استقبال کریں گے کہ وہ یاد رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے لیڈر سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن کا مؤقف کل قومی اسمبلی میں سب دیکھیں گے، اگر اے پی سی ہوتی ہے تو اس میں بانیٔ پی ٹی آئی کو شامل کرنا ہو گا، بانیٔ کے بغیر کوئی اے پی سی نہیں ہو پائے گی۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے اسپیکر قومی اسمبلی سے قومی یک جہتی کے لیے ملاقات کی، ان سے درخواست کی کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، یہ دوسری بار پارلیمان کے ارکان کی بے توقیری ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس والوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے سب بھول کر قومی یک جہتی کے لیے قرارداد منظور کروائی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی پیر کے روز میٹنگ ہوئی، جس میں 3 اہم فیصلے کیے، ہم نے حکومت کی طرف سے آنے والی قرارداد کو بغیر اعتراض کے قبول کرنے کا ارادہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک کی خاطر اس قرارداد کو بغیر تبدیلی کے قبول کیا، ہم نے باہر دشمنوں کو ہمارے اتحاد کا پیغام دینے کا فیصلہ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم آج اجلاس میں حکومت کے ارکان سے زیادہ تعداد میں بیٹھے رہے، ہم نے بھارت کے خلاف اکٹھا ہونے کا ارادہ کیا، اس کے باوجود ہمارے ساتھ یہ رویہ اختیار کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید