• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ، ویڈیو منظر عام پر


پاکستان نے بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا ہے، اس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔

اس سے قبل پاک افواج نے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ایئر فورس نے ڈرون سمیت بھارت کے 6 طیاروں کو مار گرایا ہے جن میں فرانسیسی ساختہ جدید لڑاکا طیارے رافیل بھی شامل ہیں۔ 

اس کے علاوہ پاک فوج نے متعدد بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی کے جورا سیکٹر میں دشمن کی ایک اور پوسٹ تباہ کردی ہے، اس سے پہلے پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ تباہ کی تھی۔

لائن آف کنٹرول پر بھارت کی چھتری اور گفدار پوسٹ تباہ کی گئی، اسکے علاوہ بھی ایل او سی پر دشمن کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ کردی گئی، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کے جواب سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید