پاکستان نے بھارت کو ایک اور منہ توڑ جواب دیتے ہوئے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دے دیا گیا، پاک فوج نے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔
ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں،
بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے، پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بھارتی فوج کی پوسٹوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید دو پوسٹس کو تباہ کردیا۔
ایل او سی پر کوٹ کٹھیرہ کوٹلی سیکٹر میں بھارتی پوسٹ تباہ کر دی گئی،
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گول ٹیکری پوسٹ تباہ کردی،
فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں، بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔