• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے اب یہ دن آگئے کہ راکھی کو ترجمان رکھ لیا؟ مشی خان کا کرارا جواب


پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو کرارا جواب دے دیا۔

پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش مند راکھی ساونت کی پہلگام فائرنگ واقعے سے متعلق ایک ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے پہلگام کے حملہ آوروں کو بھارت کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

تاہم اب مشی خان نے مذکورہ ویڈیو کے جواب میں ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے راکھی ساونت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے جوابی ویڈیو پیغام میں کہا کہ راکھی ساونت آپ نے جو اتنی زکوٹا جن والی آئی بروز (بھویں) بنا کر اور کیمرہ اتنا قریب کر کے جو کہا سو کہا لیکن مجھے یہ بتاؤ کہ مودی جی کے اب یہ دن آگئے ہیں کہ انہوں نے راکھی ساونت کو اپنا ترجمان رکھ لیا ہے؟۔

انہوں نے راکھی ساونت کی نقل اُتارتے ہوئے کہا کہ راکھی اب مودی کی ترجمان بن گئی ہے جو کہہ رہی ہے کہ اگر پاکستان کو پانی چاہیے تو۔۔۔۔، ہمارے پاس شکر الحمدللّٰہ بہت پانی ہے، آپ لوگوں کو تھوڑے سے پانی کی ضرورت ہے تاکہ اس میں شرم سے ڈوب جائیں۔

مشی خان نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ آپ کو کیسے پتہ کہ وہ 2 آتنک وادی (دہشت گرد) تھے؟ کیا آپ نے گنے تھے؟ آپ کی فوج تو پہلگام فائرنگ کے وقت وہاں موجود تک نہیں تھی پھر آپ کو کیسے پتہ کہ وہ دو 2 حملہ آوار تھے؟

انکا کہنا ہے کہ ویسے یہ کوئی مذاق نہیں ہے آپ لوگوں کی آرمی تو واقعی سوئی رہتی ہے، مگر پہلگام سے تو پاکستان کی سرحد بھی نہیں ملتی تو پھر وہ دہشت گرد حملے کے بعد کہاں گئے؟ جنگل میں نکل گئے؟ یا انہیں آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی؟

انہوں نے کہا کہ فضول بحث کو ختم کرکے مدے پر آئیں اور بتائیں کہ کونسے 2 آتنک وادی (دہشت گرد) کی بات کر رہی ہیں آپ؟

انٹرٹینمنٹ سے مزید