• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت، سپریم کورٹ کے ججز کا قوم سے اظہار یکجہتی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی فوج کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کےلیے اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

تعزیتی اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔

سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں شہداء کےلیے دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء پر بےپناہ رحمتیں نازل کرے، سپریم کورٹ قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

سپریم کورٹ نے انسانی وقار، انصاف اور بےگناہ جانوں کے تحفظ کےلیے غیر متزلزل عزم کا اظہار بھی کیا۔

قومی خبریں سے مزید