سرگودھا(نامہ نگار)ڈی پی او کیپٹن(ر)سہیل چوہدری نے سرگودھا کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا نے پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کے دوران سرگودھا میں امن وامان کی صورت حال اور جرائم کی شرح میں کمی پر تبادلہ خیال کیا ۔ ڈی پی او نے میٹنگ کے دوران پارلیمنٹیرینز کوبریف کیا کہ رمضان المبارک میں موثر حکمت عملی کی بدولت جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ۔میری اوپن ڈور پالیسی اور کھلی کچہریوں کی وجہ سے بہت لوگوں کی شکایات کا ازالہ ہو چکا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ میں آپ کی طرف سے دی گئی تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کیا جاتا ہے اور ان پر عمل درآمد بھی ہوتا ہے۔ڈی پی او سرگودہا نے ٹھیکری پہرہ کی تجویز پر اراکین کو بتایا کہ اس پر پہلے سے ہی کام شروع ہو چکا ہے کیونکہ یہ جرائم کو روکنے کے لئے ایک مؤثر ہتھیار ہے۔میٹنگ میں ارکان قومی اسمبلی میں محسن شاہنواز رانجھا، ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ، حامد حمید اور فیصل فاروق چیمہ، بہادر عباس میکن ، طاہر احمد سندھو، مناظر علی رانجھا،مہر دستگیر لک اور عبدالرزاق ڈھلوں ایم پی ایز نے شرکت کی ۔