• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روز سے جاری بھارتی فضائی حملوں کے جواب میںپاکستان کی غیور افواج کی جانب سےہفتے کی صبح آپریشن بنیان المرصوص کے تحت کی جانے والی کارروائی جس شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوئی،اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تجزیہ کاروںکے مطابق بھارت کو اب مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا۔پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات میں مدد دینے سے لے کرجامع مذاکرات کرنے کی مودی حکومت کو بارہا پیشکش کرچکاہے،جس کے جواب میں اس نے اپنا جنگی جنون پورا کرتے ہوئے پاکستان کے بے گناہ مردو خواتین اور بچوں کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔تازہ ترین میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے امن کوششیں بروئے کار لاتے ہوئےجمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی امن قائم کرنے کیلئے سعودی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔معزز مہمان نے اپنے ملک کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے اور تمام تصفیہ طلب امور بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔برطانیہ،آذر بائیجان اور جاپان کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فونک گفتگو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھارتی جارحیت اور اس سے پیدا شدہ صورتحال سے آگاہ کیا۔امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیونےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسےٹیلی فونک بات چیت میں تنازعات کا باہمی مذاکرات سے حل نکالنےپر زور دیا اوراس میں مدد دینے کی پیشکش کی۔پاکستان ان تمام کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،تاہم بھارت کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے یقینی حل کی طرف لایا جانا ہی ان کی کامیابی کی دلیل اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کی ضمانت ثابت ہوگی۔

تازہ ترین