• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان نے موسیقی اور گانے بجانے پر 14 افراد کو گرفتار کر لیا

کابل (اے ایف پی)افغانستان کےصوبہ تخار کی پولیس نے گزشتہ روز کہا کہ طالبان حکام نے شمالی افغانستان میں موسیقی کے آلات اور گانے بجانے کے الزام میں 14افراد کو گرفتار کر لیا،جیساکہ انہوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے گانے بجانے پرپابندیاں عائد کر دی تھیں۔طالبان حکومت نے 2021 میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے مسلسل ایسے قوانین اور ضوابط نافذ کیے ہیں جو اسلامی قانون کے بارے میں ان کے سخت وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔اس میں لائیو پرفارمنس سے لے کر اجتماعات میں، ریستوراں میں، کاروں میں یا ریڈیو اور ٹی وی سمیت عوامی سطح پر موسیقی پر کریک ڈاؤن شامل ہے۔پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی شب شمالی صوبہ تخار کے دارالحکومت میں 14 افراد رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک رہائشی مکان میں جمع ہوئے جہاں وہ موسیقی کے آلات بجا رہے تھے اور گانے گا رہے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید