• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم فل سکالر عابد میر نے تحقیقی مقالہ مکمل کرلیا

پشاور( سٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ لائبریری سائنس کے ہونہار ایم فل سکالر عابد میر نے ڈیجیٹل دور میں طلباء کی معلوماتی ضروریات اور تلاش کے رویے کے جائزہ کے عنوان سے تحقیقی مقالہ مکمل کر لیا ہے، یہ تحقیقی مقالہ ڈاکٹر سجاد احمد، اسسٹنٹ پروفیسر کی زیر نگرانی مکمل کیا گیا جبکہ اسلامیہ کالج پشاور کے ڈاکٹر ذکریا نے بحیثیت خارجی ممتحن اس کا جائزہ لیا، تحقیق میں زرعی یونیورسٹی پشاور کے طلباء کے معلوماتی وسائل کے استعمال اور ڈیجیٹل دور میں جدید طریقہ کار اپنانے کے رجحانات کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے،عابد میر کی اس کامیابی کو تعلیمی اور علمی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے۔