پشاور(وقائع نگار) شیف انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم کے منصوبے کے تحت ʼʼہم پاکستانʼʼ اقدام کے زیر اہتمام پشاور یونیورسٹی کے بزنس انکیوبیشن سینٹر میں سیمینار کا انعقاد کیا سیمینار میں 100 سے زائد شرکاء نے شرکت کی، جن میں ضم شدہ اضلاع کے نوجوان، ماہرینِ تعلیم، پالیسی ساز، سول سوسائٹی کے رہنما اور ترقیاتی ماہرین شامل تھے سیمینار کا عنوان تھا: ʼʼتعلیم کا کردار ہم آہنگ پاکستان کے لیے باشعور اور مضبوط نوجوانوں کی تشکیلʼʼ جس میں تعلیم کے ذریعے امن سازی اور انتہاپسندی کے تدارک پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔