• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی تفریح گاہ جناح پارک کی سبز گھاس خراب ہوگئی ہے

پشاور ( وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں جی ٹی روڈ پر واقع تاریخی تفریح گاہ جناح پارک میں گزشتہ چندماہ سے آبیاری کے لیئے پانی سپلائی کرنے والے دونوں ٹیوب ویلوں کی خرابی کی وجہ سے پارک کی گھاس شدید گرمی اور آگ برساتی دھوپ پڑنے کے باعث جھلس گئی ہے تاریخی تفریح گاہ جناح پارک کی سبز گھاس خراب ہو گئی ہے جس کی وجہ سے تفریح کی غرض آنے والے فیملیز اور بچوں نے گرد و غبار کی وجہ سے دوسرے پارکوں کا رُخ کر لیا ہے صرف سکوں سے غائب ہو کر متذکرہ پارک میں آنے والے منچلے لڑکوں اور لڑکیوں کی آماجگاہ بن گیا ہے جس کی وجہ سے جناح پارک کا ماحول بھی بُری طرح خراب ہو گیا ہے اس سلسلے میں پارک میں کام کرنے والے عملے نے بتایا کہ گزشتہ5ماہ سے دونوں ٹیوب ویل خراب ہیں ایک کے پائپ نکال کر باہر رکھے گئے ہیں مشینری غائب کر لی گئی ہے دوسرے کی مشینری بھی خراب ہے بار بار کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کو کمپلینٹ کرنے کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی ہے