• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسی سی برانچز میں صحافیوں کے بچوں کو فیس میں 25 فیصد رعایت دینگے، پروفیسر عامر

پشاور( جنگ نیوز ) جرنلسٹ فا ئونڈیشن اور اسلام آباد کیرئیر کالج میں صحافیوں کے بچوں کو خصوصی وظائف دینے کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ ہوا ہت،کیرئیر کالجز میں صحافیوں کے بچوں کو ماہانہ فیسوں میں خصوصی رعایت دینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، معاہدے کی تقریب میں چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر ، مرکزی صدر جر نلسٹ فا ئونڈیشن زیڈ اے ملک،جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، ممبر گورننگ باڈی آئوش اعوان کی شرکت،ڈی جی پروفیسر محمد عامر ، جنرل سیکرٹری رفا قت حسین نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت اسلام آباد کیرئیر کالجز کی جڑواں شہروں اور دیگر اضلاع میں قائم برانچز میں صحافیوں کے بچوں کو ماہانہ فیس میں 25 فیصد سکالرشپ دیا جائے گا ،اور وفات پانے والے صحافیوں کے میرٹ پر بچوں کو فری تعلیم دی جائیگی،نیز جے ایف کو آئی سی سی اڈیٹوریم میں سیمینارز کرانے کی بھی اجاز ت ہوگی۔ ڈی جی آئی سی سی پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ اسلام آباد کیرئیر کالجز کی ملک بھر میں 100 برانچز کھولیں گے ۔