پشاور ( وقائع نگار )پشاور میں رہائش پذیر تحصیل ٹل کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ٹل قومی اتحاد تشکیل دینے کا فیصلہ اس سلسلے میں رینگ روڈ پر اہلیان ٹل کا اجلاس ہوا اجلاس میں بڑی تعداد میں ٹل کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں اجلاس میں ٹل قومی یونین کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے شرکاء نے کہا کہ پشاور میں رہائش پذیر ٹل کے افراد کو ان گنت مسائل کاسامنا ہے