• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ میں اربوں روپے کی ادویہ خریداری کے آڈٹ کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ میں غیر معیاری ادویہ کی خریداری کے خدشے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ میں اربوں روپے کے ادویات کی خریداری کے آڈٹ کے لئے ڈی جی آڈٹ سندھ کو ٹیکنیکل اسٹاف کی فراہمی کے لئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو ہدایت کردی ہے،اجلاس میں محکمہ صحت سندھ 6 ارب روپے کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کر سکا ، پی اے سی نے محکمہ صحت کو سندھ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی کی بھی انکوئری کا حکم دے دیا،تفصیلات کے مطابق پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں محکمہ صحت کی سال 2018 اور 2019 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو اور کمیٹی رکن قاسم سومرو نے محکمے سے استفسار کیا کہ محکمہ صحت میں ادویہ کی خریداری کا کیا میکنزم ہے اور کس معیار کے تحت کن کمپنیز کو خریداری کا ٹھیکہ دیا جاتا ہے،جس پر سیکریٹری صحت ریحان اقبال بلوچ نے پی اے سی کو بتایا کہ محکمہ صحت میں ادویات کی خریداری کے لئے پروکیورمنٹ کمیٹی کے ذریعے ٹینڈر کیا جاتا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید