کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے جوا سٹہ و پرچی کھیلنے والے 14 ملزمان کو گرفتار کر کے آلات قمار بازی اور جواء سٹہ میں لگی بڑی رقم قبضہ میں لے لی ،ملزمان میں ارشد ، ضیاء الرحمن ٰ، نور عالم ،مختار ، ذاکر، سراج ، نور علی، شیر علی ،عبدالخالق ،رحمت اللہ ، وارث اور دیگر شامل ہیں ۔