• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج سے یکجہتی ، اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت اجتماع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک فوج سے یکجہتی کے اظہار کیلئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں اجتماع منعقد کیا گیا جس میں چیئرمین غلام حسین سوہو سمیت افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی، شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے، غلام حسین سوہو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فتح نہ صرف دفاعِ وطن کا عملی مظہر بلکہ قومی خودمختاری اور عزتِ نفس کی عظیم مثال بھی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید