• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 بچوں کو کچل کر فرار ہونے والے ٹرک ڈرائیور گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اتحاد ٹاؤن پولیس نے دو بچوں کو کے الیکٹرک کی گاڑی سے کچل کر فرار ہونے والے ڈرائیور جلیل الرحمٰن ولد خلیل الرحمٰن کو گرفتار کر لیا، 4 سالہ احمد جاں بحق جبکہ 6 سالہ سمیہ زخمی ہوئی تھی۔

دوسری جانب  کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے بلدیہ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس اور متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ٹرک کنٹریکٹر کمپنی کی ملکیت ہے جبکہ حادثے کے وقت ٹرک ڈیوٹی پر نہیں تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید